زندگی کی دوڑ میں

12039779_1668945863322457_8300036313639188720_n
Source: Facebook.com/Maanomarqaz

 

 

 

زندگی کی دوڑ میں

وقت کی پگڈنڈی پر

 

جب مڑ کے پیچھے دیکھا تو

اک لمبی راہ دیکھائی دی

 

جہاں پھول سے کھلتے لمحے تھے

اور خار بھری کچھ راتیں بھی

 

جہاں قوسِ قزح کے رنگ بھی تھے

اور ساتھ میں گہرے بادل بھی

 

جہاں بہت سے ہنستے چہرے تھے

اور آنسو بھری کچھ آنکھیں بھی

 

جہاں بہت سے قہقہے گونجے تھے

اور سسکیوں بھری تنہائیاں بھی

 

زندگی کی دوڑ میں

وقت کی پگڈنڈی پر

 

اک آنسو آنکھ سے ٹپک گیا

اور لب بھی مسکرا گئے

 

جب نظر آگے دوڑائی تو

اک لمبی راہ دکھائی دی

 

جہاں خشک نوکیلے کانٹے تھے

اور چپل میں تھے سوراخ بہت

 

جہاں اندھیری رات کے سائے تھے

اور دیئے کا تیل تھا کم بہت

 

جہاں ہمسفر نہ ساتھ تھا

اور راہ تھی دشوار بہت

 

جہاں سامانِ سفر کا بھار تھا

اور کاندھے تھے کمزور بہت

 

زندگی کی دوڑ میں

وقت کی پگڈنڈی پر

 

وہشت کے اک لرزے سے

ہم آنکھیں اپنی موند گئے

 

(فقیرہ)

 

Advertisements

4 thoughts on “زندگی کی دوڑ میں

  1. iqra khan

    Its fabulous..The thing which people think in their old age u portrayed it very well now in this age. its really awesome. wish you best of luck and I am waiting for more. 🙂

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s